اسمبلی الیکشن ختم،کارپوریشن کیلئے تیاریاں شروع

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
شیموگہ:۔اسمبلی انتخابات کا سلسلہ ختم ہوچکاہے،ریاست میں اب نئے سرے سے حکومت بننے جارہی ہے۔اسمبلی الیکشن کو لیکر جوسرگرمیاں تیز تھی وہ تمام تھم گئی ہیں،اب شیموگہ میں الیکشن کو لیکر ایک اور نئی ہوا چل پڑی ہے جو کارپوریشن کے الیکشن کی ہے۔اس دفعہ شیموگہ کارپوریشن کے انتخابات اس سال کے آخرمیں ہونے کے امکانات ہیں۔نومبرمیں شیموگہ کارپوریشن کی مدت ختم ہوگی ،ممکن ہے کہ اسی نومبرمیں الیکشن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیاجائیگا،ڈسمبرمیں کارپوریشن الیکشن ہوگا۔ان تمام کے درمیان شیموگہ کے35 وارڈوں میں الیکشن میں امیدوار بننے کیلئے مختلف سیاسی پارٹیوں سے ٹکٹ حاصل کرنے کی دوڑ دھوپ کررہے ہیں ، ساتھ ہی ساتھ اپنے وارڈوں میں سرگرم ہوچکے ہیں۔ الیکشن کیسے کرنا ،کس طرح سے کرنا ہے ، اس کیلئے کتنا بجٹ چاہیے ،کس طرح سے ووٹروں کے درمیان جاناہے،ان سب کیلئے پوری پلاننگ چل رہی ہے ۔جہاں کچھ لوگ سیاسی پارٹیوں کے ذریعے سے الیکشن کے میدان میں اترنے کی تیاری کررہے ہیں،وہیں کچھ لوگ آزاد امیدوارکے طورپر میدان میں اترنا چاہ رہے ہیں۔حالانکہ شیموگہ کی انتخابی تاریخ کاجائزہ لیاجائے تو یہ بات واضح ہے کہ پارٹی سے ٹکٹ لینےوالےہی اکثر کامیاب ہوئے ہیں ۔ شیموگہ کارپوریشن الیکشن میں35 وارڈ ہیں،ان میں سے 11 وارڈ ایسے ہیں جہاں پر مسلم اکثریت ووٹرس ہیں ، باوجوداس کے شیموگہ کارپوریشن کرنے والے نمائندگی کرنے والے مسلم کارپوریٹروں کی تعداد بہت کم ہے ، اس کی اہم وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ منصوبہ بند طریقے سے ووٹنگ نہیں کی جاتی اور ہر وارڈ میں ایک درجن سے زائد امیدوار کھڑے ہوجاتے ہیں جو آپس میں ووٹوں کا بٹوارا کرلیتے ہیں،جس کی وجہ سے مسلم اکثریت والے حلقوں میں بھی غیر مسلم کارپوریٹرس حاوی ہوجاتے ہیں۔ان حالات میں دور اندیشی اور مناسب منصوبہ بندی کے تحت کام کیاجاسکتاہے۔