بنگلورو: آج اسمبلی اجلاس شروع ہونے سے پہلے کانگریس کارکنوں نے ودھا ن سودھا کے احاطے میں گائے کا پیشاب چھڑک کر پوجا کی ہے ۔کانگریس کارکنوں نے کہا کہ انہوں نے یہ کام ودھان سودھا کی صفائی کے لیے کیا ہے۔ کانگریس لیڈر منوہر کی قیادت میںیہ پوجا کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ کام کرپٹ بی جے پی حکومت کے دور حکومت کے خاتمے کے پس منظر میں کیا ہے۔واضح ہوکہ 16ویں قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس پیر کو شروع ہوا، جس میں اراکین اسمبلی نے حلف لیا۔
