مروڈ ( خصوصی رپورٹ : شیخ پرویز نقویٰ مدنی ): بھارت میں حبشہ سے آئے ہوئے مہاجروں کا ایک قلعہ ہے جس کے تعلق سے لوگ بہت کم جانتے ہیں مملکت حبشان کا ایک عظیم اور مستحکم قلعہ جوبھارت کے مہاراشٹرا کے مروڈ میں جنجیرہ کے نام سے مشہور ہے جو کہ اصل جزیرہ تھا جو کہ مہا راشٹرا میں مہسلہ سے قریب واقع ہے جس کا تعمیری کام سلطان صِدی جوبر نے 1118ہجری میں شروع کیا تھا اور یہ ایک ایسا مضبوط قلعہ ہے جو ۲۲ ایکڑ پر پہلا ہوا جس میں کل ۲۲ عالیشان برجوں پر مشتمل ہے جس کی تعمیر میں پورے 22 سال یعنی 1140جري میں مکمل تیار ہوا، قلعے کے تعمیر ہوئے کئی صدیاں گزر گئے مگر آج بھی یہ قلعہ اپنی مضبوطی میں پختگی میں اور فن تعمیر کے باب میں اپنی مثال آپ ہے ، جس میں کئی اسلامی نقوش ، قیمتی اہم کتبے اور تاریخی مساجد اور مکمل دفاعی سسٹم اور راحت کے انتظامات کے ساتھ ساتھ کئی عمدہ میٹھے تالاب اور جھیلوں پر مشتمل ایک سنہرا اور حسین دیکھنے لائق عمدہ قلعہ ہے جہاں 22 ٹن کے توپ اور بھی بہت کچھ ہے ۔
