بنگلورو:۔سی ایم ابراہیم نے بدھ کو اعلان کیا کہ اسمبلی انتخابات میں جے ڈی ایس کی شکست کی وجہ سے اخلاقی ذمہ داری کے تحت انہوں نے جے ڈی ایس کے ریاستی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج کے اگلے ہی دن میں نے ہار کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے اپنا استعفیٰ پارٹی لیڈر دیوے گوڑا کو سونپ دیا ہے۔
