بغیر ٹکٹ کے سفر کر نے والے افراد سے5.54  لاکھ روپئے کاجرمانہ وصول کیا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کار پوفریشن (کے ایس آر ٹی سی) نے ریاست اور پڑوسی ریاستوں میں چلائی جانے والی بسوں میں گزشتہ ماہ اپریل کے دورران خصوصی اسکواڈ سے44540بسوں کی چکینگ کے دوان ٹکٹ کی چوری کے 3070 معاملات اور ٹکٹ کے بغیرسفر کر رہے3415معا ملات کا پتا لگا کر5لاکھ 54ہزار 832 روپئے جرمانہ کی صورت میں وصول کئے ہیں،اس کے علاوہ کنڈکٹروں سے چوری کی رقم کا پتا لگا یا ہے۔ ڈیوٹی کے دوران کوتاہی کرنے والے کنڈکٹرس کے خلاف تادیبی کاررائی شروع کی ہے۔ کے ایس آر ٹی سی نے مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ بسوں میں سفر کے دوران کنڈکٹرس سے لازمی طور پر ٹکٹ حاصل کریں۔