حیدرآباد:۔اڈیسہ ریاست میں کورا منڈل ایکسپریس ٹرین حادثہ کا شکار ہوگئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیسہ کے بالاسور ضلع کے بہناگا ریلوے اسٹیشن کے قریب کورامنڈل ایکسپریس ٹرین ایک گڈس ٹرین سے ٹکرا جانے کے بعد 6 بوگیاں پٹریوں سے اتر گئے ۔جس میں 6 افراد کے ہلاک ہونے اور درجنوں افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئی ہیں۔ کلکٹر، بالاسور کو بھی تمام ضروری انتظامات کرنے اور اگر ریاستی سطح سے کوئی اضافی مدد درکار ہو تو کو مطلع کرنے کے لیے موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
