شیموگہ:۔یہاں کے وارڈ نمبر33 کے سوائی پالیہ میں موجود ایک کنسروینسی کو چالیس سےنظراندازکیاگیاتھا،اس دفعہ اس کنسروینسی کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے ایس ڈی پی آئی کے کارپوریٹر شبانہ خانم اور ایس ڈی پی آئی کے ضلعی کمیٹی کے رکن جیلان رضا خان کی کوششیں کامیاب ہوئی ہیں ۔ قریب 25 لاکھ روپئے کی لاگت سے اس کنسروینسی کی سراز نوتعمیرکی گئی ،جس کی وجہ سے یہاں پھیلائی جانےوالی گندگی سے مقامی لوگوں کو چھٹکارا ملاہے۔اس کنسروینسی کے افتتاحی تقریب میں مقامی عوام کے علاوہ علمائے کرام کو مدعوکیاگیا تھا ۔ نئے تعمیری کام کا افتتاح مفتی سید مجیب اُللہ قاسمی کے ہاتھوں ہوا ۔ اس موقع پر مفتی سالم ، مولانارفیع اُللہ، سوائی پالیہ مسجدکے رکن ندیم پاشاہ، رازق وغیرہ موجود تھے ۔ تقریب کے دوران ایس ڈی پی آئی کے سلیم خان ،ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدرعمران احمد موجود تھے۔اس ترقیاتی کام پر مقامی لوگوں نے کارپوریٹر شبانہ خانم اورایس ڈ ی پی آئی کے ضلعی کمیٹی کے رکن جیلان رضا خان کی ہمت افزائی کی گئی۔
