طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کریں،لیکن مومنوں کی صفات اپنے اندرپیداکریں:نعمان بیگ; پرویل انگلش اسکول میں اعلیٰ نمبرا ت سے کامیاب طلباء کی تہنیت،ملناڈ ٹرسٹ نے دیا لیاپ ٹاپ کا تحفہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔موجودہ دورمیں طلباء کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت ہے ،اس کے ساتھ ساتھ طلباء میں مومنوں کی صفات ہونی چاہیے ، اس کیلئے والدین کو بچوں کی نگرانی کرنی ہوگی اور ان کی تربیت میں کسی بھی طرح کی کوتاہی نہیں ہونی چا ہیے  ۔اس بات کااظہار پرویل انگلش اسکول کے انتظامیائی کمیٹی کے صدر نعمان بیگ نے کیاہے ۔ انہوں نےاسکول میں ایس ایس ایل سی کے امتحان میں اعلیٰ نمبرات حاصل کرنےوالے طلباء کی تہنیتی پروگرامیں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہر والدین کو بچے کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کے خواہشمند ہیں  ،مگر طلباء کی صحیح رہنمائی اور تربیت نہ ہونے کی وجہ سے وہ گمراہ ہورہے ہیں،اس لئے والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کی تربیت میں کوتاہی نہ کریں ،بلکہ اُنہیں اپنی نظروں میں رکھ کر تربیت دیں۔کامیابی حاصل کرنے کیلئے محض بڑے تعلیمی ادارے کافی نہیں ہیں بلکہ بچوں کی محنت مشقت اور والدین کا تعائون بھی ضروری ہے ۔ ہماری اسکول میں طلباء کی کامیابی کے پیچھے والدین ، اساتذہ کی محنت ہے،اگر ایک دوسرے میں تعائون نہیں ہوگا تو طلباء کی کامیابی ممکن نہیں ۔ آج ہر کوئی نیٹ اور جے ای ای میں کامیاب ہونے کی خواہش رکھتاہے،مگر اس کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے،ہر دن دس تا بارہ گھنٹے کی تعلیم درکا ر ہے،تبھی جاکر طلباء اس شعبے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔اس موقع پر روزنامہ آج کاانقلاب کے ایڈیٹر مدثراحمدنے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ اچھی تعلیم محض اونچی عمارتوں والے تعلیمی اداروں میں نہیں ہوتی بلکہ تعلیمی ماحول کی ضرورت ہے،مسلمان یہ سمجھتے ہیں کہ اچھی تعلیم کیلئے بڑی عمارتوں کے تعلیمی اداروں کے اہل ہیں، جبکہ ایسانہیں ہے، ہمارے تعلیمی ادارے بھی بہتر تعلیم دینے کے مراکزہیں، والدین اپنے بچوں کو ایسے تعلیمی اداروں میں داخلہ دلوائیں جہاں پر ان کے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ہو،جہاں پر کم ازکم اسلامی شعار کی پابندی کا موقع ملے۔اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ غیروں کے یہاں ہی تعلیم دلوانے سے اپنے بچوں کا مستقبل سنورسکتاہے تو یہ بات بالکل غلط ہے،بہتر تعلیم وہ ہے جہاں پر بچوں کی دین ودنیا دونوں بہتر ہوجائے۔آج ڈاکٹر انجینئر کے علاوہ اور بھی کئی پیشے ہیں جس میں بچوں کو اپنا مستقبل سنوارنے کیلئے آگے آنا چاہیے۔اس موقع پرایس ایس ایل سی میں اعلیٰ نمبرات سے کامیاب ہونے والے طالب العلم عبدالحلیم کوملناڈویلفیر اینڈ چاریٹبل ٹرسٹ کے صدر اعجاز احمدنے لیاپ ٹاپ کا تحفہ دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے ٹرسٹ کا مقصد مسلمانوں میں تعلیمی بیداری لاناہے اور اچھی تعلیم حاصل کرر  ہے طلباء کو حوصلہ افزائی کرناہے ،اس لئے ہم اعلیٰ نمبرات سے کامیاب ہونےوالے طلباء کوانعامات دینے کی کوشش کررہے ہیں،آنےوالے دنوں میں بھی ہمارے ادارے کے ذریعے سے بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔اس موقع پرپرویل انگلش اسکول کےنائب صدرعزیز اُللہ خان، خزانچی شیراز احمد خان،جوائنٹ سکریٹری محمد غوث،نجات اُللہ خان ، میر معلم ارشادعلی کے علاوہ ملناڈ ویلفیر اینڈ چاریٹبل ٹرسٹ کے  خزانچی اعجازاحمد، افتخار احمد   خان، محمد لیاقت وغیرہ موجودتھے۔