بنگلورو:۔بنگلورو سے عازمین حج کی پانچ پروازوں سے 698 عازمین حج سفر حج بیت اللہ کیلئے روانہ ہوکر جدہ پہنچ گئے – حج فلائٹس کے افتتاحی جلسہ کے بعد حج بھون سے عازمین حج کی خصوصی بسوں کے ذریعہ ایرپورٹ روانگی کا سلسلہ شروع ہوا۔ صبح54.4جے عازمین حج کی پہلی پرواز نے بنگلورو سے اڑان بھری- ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین رؤف کچہری والا اور حج آپریشنز 2023کے کو آرڈی نیٹر سید اعجاز احمد نے پہلی فلائٹ کی روانگی سے قبل رسمی طور پر ہری جھنڈی دکھائی-پہلے دن روانہ ہوئی پانچ پروازوں میں سے دو نے مسقط کے راستہ سفر کیا اور مسقط ایئرپورٹ پر ان طیاروں کو 1.15گھنٹہ ٹھہراکر جدہ کیلئے پرواز کرنے دیا گیا- باقی تین پروازیں جدہ کیلئے راست رہیں ۔سید اعجازاحمد نے بتایا کہ اس سے پہلے یہ طے ہوا تھا کہ ہر روز روانہ ہونے والی تین فلائٹس صبح5بجے،11بجے اور شام5بجے روانہ ہوں گی-لیکن اب ان اوقات میں تبدیلی ہو چکی ہے- فلائٹس ان اوقات کی بجائے بعد میں طے ہونے والے اوقات کے مطابق روانہ ہو گی- انہوں نے بتایا کہ عازمین کو ان کی فلائٹ کی روانگی کے وقت کی اطلاع اب ان کی بکنگ کے مرحلہ میں دی جائے گی-انہو ں نے بتایاکہ گزشتہ سال حج بھون میں رہائش کا جو مسئلہ کھڑا ہو گیا تھا اس بار ایسا نہ ہونے پائے اس کیلئے قافلوں میں عازمین کی تعداد کو محدود رکھنے کی کوشش کی گئی اور اس میں غیر متوقع کامیابی یہ ملی ہے کہ حج بھون میں اب تک 13فلائٹوں کیلئے عازمین کی بکنگ کے بعد بھی رہائش کا کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا۔
