شیموگہ: ۔ضلع کے دیہی علاقوں میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ضروری اقدامات اور درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے ہنگامی اقدامات کے تعلق سے وزیر برائے ضلعی نگران کار ودیہی ترقیات کے ایس ایشورپا نے شیموگہ کے قریب ہسوڈی گرام کے ضلع پنچایت حکام سے خود ملاقات کی اور حالات کا جائزہ لیا۔انہوں نے آشا اور آنگن واڑی کارکنوں اور منتخب نمائندوں اور گرام پنچایت کے عہدیداروں سے معلومات حاصل کرنے کے بعدنامہ نگاروں کو تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوروناسےپاک گرام پنچایت کی تعمیر کیلئےضروری ہے کہ متاثرہ افراد کی شناخت کی جائے اورنہ صرف مریضوں کا علاج کیا جائے بلکہ انکے اندر خود اعتمادی کا جذبہ پیدا کرنابھی ضروری ہے اوراس کام کیلئےمحکمہ صحت ، محکمہ بہبودی خواتین واطفال ،ان محکموںکے عملے ، ٹاسک فورس اور بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ انہوں نےمتاثرین افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں نہ رہتے ہوئے کوویڈ کیئر سنٹرمیں کچھ دن رہیں اور مناسب علاج کے بعد اپنے گھر چلے جائیں، واضح ہو کہ کوویڈ متاثرین کیلئے گھروں میںرہ کر علاج کروانے کی اجازت نہیں ہے۔ ایسے لوگوں کو ہدایت کے مطابق علاج اور ڈاکٹروں کی سفارش کیلئے کوویڈ سنٹر میں داخل کریں ، لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف پولیس کی مدد لینے کا مشورہ دیا ۔ مزید ہسوڈی گرام پنچایت کی عمارت نہایت قدیم ہوچکی ہے ، نئی عمارت کی تعمیر کیلئے حکومت سے مالی امداد منظور کی گئی ہے جلد ہی عمارت کی تعمیر کا آغاز ہونے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر شیموگہ دیہی حلقے کے رکن اسمبلی کے بی اشوک، ضلع پنچایت صدر شانتما، ضلع پنچایت سی ای او ویشالی، پی ڈی اوراجپاسمیت متعدد محکموں کے افسران موجودتھے۔
