شیموگہ:۔ شیموگہ کی شان مانے جانے والے گاجنور باندھ کے 22 دروازوں میں سے 21 دروازےکھول دئے گئے ہیںاس کے بعد باندھ سے 1500 کیوسک پانی بہایا گیا ہے۔ پہلے تین دروازوں میں سے پانی کی سطح1 فٹ اوپر رہی بقیہ 18 دوازوںمیں سےایک انچ اوپر پانی بہایا گیا ہے۔باندھ میں کم ازکم پانی کی سطح 24.588ہے چونکہ گاجنور ڈیام چھوٹے پیمانے والاہے اور اسکی نچلی سطح پر کوڑا کرکٹ زیادہ جمع ہوچکا ہے اور باندھ کےمضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر بارش ہورہی ہے جس کے پیش نظر ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے ہیں۔ ڈیام میں موجود 7300 کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔ پچھلے تین دنوں سے باندھ کے آس پاس ، تیرتھ ہلی، شرنگیری، کگا جیسے گائوں میں بڑے پیمانے پر بارش ہورہی ہےاور افزود پانی کو گاجنور ڈیام سےندی میں چھوڑا جارہا ہے۔ باندھ سے نکلنے والاپانی خوبصورت نظارے پیدا کررہا ہے۔ حالانکہ ان نظاروں کو دیکھنے کیلئے عام دنوں میں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوا کرتی تھی اوراس مقام کو سیاحتی مقام ماناجاتا ہے۔ لیکن کوویڈ لاک ڈائون کی وجہ سے اس دفعہ لوگوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ فی الوقت لوگوں کی آمد ممکن نہیں ہے۔
