آر ایم ایل نگر کے مسائل کو حل کرنے کیلئےنوراُللہ کی قیادت میں افسران کا دورہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شہرکے مسلم اکثریتی علاقوں میں شمار ہونےوالے آر ایم ایل نگر میں کئی مسائل تھےجس پر مقامی کارپوریٹرکی عدم توجہ کی وجہ سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ اس مسئلے کو دیکھتے ہوئے ضلع کانگریس کے سکریٹری سید نوراُللہ نے کارپوریشن کمشنر کو حالات سے آگاہ کروایاجس کے بعد کمشنر نے آج کارپوریشن کے انجینئرس ،واٹر بورڈ کے افسران سمیت مختلف محکموں کے اہلکار آر ایم ایل نگر کے حالات کا جائزہ لیا،اس کے بعد علاقے میں تعمیراتی کاموں کو فوری طورپر شروع کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی گئی۔خصوصاً بارش کے دنوں میں نالوں میں بھرنےوالے پانی کی نکاسی کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کیلئے افسروں نے تعمیراتی کاموں کو انجام دینے کی بات کہی ہے۔سید نوراُللہ نے بتایاکہ پچھلے کئی دنوں سے یہاں کے مسائل پر توجہ دینے کیلئے مقامی کارپوریٹر تیارنہیں تھا،جس کی وجہ سے ہم نے خودہی ان معاملات کو لیکر متعلقہ افسران سے رجوع کیاہے۔اس موقع پر یسٰین،مشتاق احمد،ریاض احمد وغیرہ موجودتھے۔