بنگلورو:۔کوویڈکی وجہ سے فوت ہونے والے مہلوکین کیلئے ایک لاکھ روپئے ناکافی ہیں ، حکومت لواحقین کو5لاکھ روپئے دے۔یہ مطالبہ سابق وزیر اعلیٰ سدرامیانے کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے سوشیل میڈیا اکائونٹ سےحکومت سے مطالبہ کیاہے کہ کورونا کو ریاستی حکومت نے قومی تباہی قرار دیا ہے ،ایسے میں این ڈی آر یم یعنی نیشنل ڈزآسٹرر مینجمنٹ فنڈ سے پانچ لاکھ روپئے جاری کئے جائیں۔انہوں نےحکومت کو بتایاکہ جو ایک لاکھ روپئے حکومت نے دینے کا فیصلہ کیاہے وہ موجودہ وقت میں کوئی معنی نہیں رکھتے،اس لئے حکومت کو چاہیے کہ وہ ہر حال میں مہلوکین کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپئے کا معاوضہ دے۔
