کانگریس کو عوام کی بدعالگے گی:ایشورپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔کانگریس پارٹی کو عوام کی بدعالگنا طئے ہے ،کیونکہ جن گیارنٹیوں کاحوالہ دیکر کانگریس پارٹی اقتدارپر آئی تھی،اُن گیارنٹیوں کو عوام تک پہنچانے کیلئے کانگریس پس وپیش کررہی ہے،اس وجہ سے کانگریس پارٹی کو عوام کی بدعاضرور لگے گی۔اس بات کااظہار سابق ریاستی وزیر ایشورپانے کیاہے۔انہوں نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں کانگریس کو آئے ہوئے ایک مہینہ ہوچکاہے،اس ایک مہینے میں کانگریس پارٹی نے ہندو مذہب کے جذبات کے ساتھ بھی کھلواڑکیاہے،غریبوں کو دس کلو چاول دینے کی بات کہی تھی،اب وزیر اعظم نریندرمودی پر الزام لگایاجارہاہے کہ وہ عوام کو مفت چاول دینے میں روکاٹ پیدا کررہے ہیں،کیا سدرامیانے مرکزی حکومت کو پوچھ کر یہ وعدہ کیاتھا؟۔بے روزگاروں کو بےروزگاری بھتہ دینے کاوعدہ کیاتھا،لیکن اس سال بھی یہ بھتہ دینے کی بات کہی جارہی ہے،مفت بجلی دینے کی بات کہی گئی تھی،مگر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیاہے،اس کیلئے بھی بی جے پی کو موردِ الزام ٹھہرایاجارہاہے۔مزید انہوں نے کہاکہ خواتین کو سرکاری بسوں میں مفت سفرکی سہولت دیکر آٹو،ٹیکسی اوربجی بسوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑکیاجارہاہے،اگر عورتوں کو مفت سفرکی سہولت دی جارہی ہے تو باقی لوگوں کا حال کیاہوگا؟۔گرہ لکشمی منصوبےکے تحت اب تک عرضیاں جاری نہیں ہوئی ہیں،خواتین کو لالچ دیکر اب اُن کے ساتھ ٹال مٹول کیاجارہاہے۔مزید انہوں نے کہاکہ تبدیل مذہب کے قانون کو واپس لینے کی بات ڈی کے شیوکمارکررہے ہیں،اگر ڈی کے شیوکمارکے اپنے بچوں کا مذہب تبدیل کیاجاتاہے تو کیا وہ خاموش رہے گیں،دی کیرلااسٹوری میں یہی چیزیں دکھائی گئی ہیں۔لوجہادجیسے معاملات میں اضافہ ہورہاہے،اسے ہم قابومیں لائینگے۔تعلق پنچایت اور ضلع پنچایت انتخابات میں لوگ کانگریس کو سبق سکھائینگے،نصاب میں تبدیلی لانے کی کوشش ہورہی ہے،اس سلسلے میں ہم عوام کو بیدار کرینگے۔