تریکرے میں حفظ قرآن تکمیل تقریب 

اسٹیٹ نیوز
تریکرے:۔ تریکرے شہرکے یو ایس ہال میں حفظ قران تکمیل تقریب شیخ حسین سابق صدر مسجد مکہ کی جانب کی گئی تھی ۔ جلسے کی صدارت مولانا عبد غفار حامد عمری سکریٹری حلقہ جماعت اسلامی ہند ریاست کرناٹک نے کی ۔مہمان خصوصی حافظ عبید اللہ مہتمم  شیموگہ رہے جلسے کا آغاز زید کوثر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا افتتاحی کلمات میں شیخ عادل پاشاہ سکریٹری ضلع چکمگلور کانگریس پارٹی نے صدر جلسہ مہمان خصوصی اور حاضرین کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ نشست میری بھتیجی آمینہ شیخ بنت شیخ آفتاب احمد نے 11 سال کی عمر میں قرآن کریم کو مکمل حفظ کیا ہے چھوٹی عمر میں حافظ قرآن ہونے کی خوشی میں یہ تقریب منعقد کی گئی ہے مزید انہوں نے کہا کہ خاندان والوں کو رشتہ دار اور دوست و احباب کو اکٹھا کرنے کے لیے یہ ایک پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔حافظ عبید اللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ماڈرن سوسائٹی میں  جنم دن شادی کی سالگرہ منانے کا فیشن بن چکا ہے اسے دور میں حافظ قرآن کے اعزاز میں یہ تقریب منعقدکرنا قابل تعریف ہے میں مبارک باد دیتا ہوں شیخ آفتاب احمد اور ان کی فیملی کو کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو چھوٹی عمر میں حافظ قرآن بنایا اور یہ تقریب منعقد کی ۔انہوں نے کہا حاضرین سے خاص کر خواتین سے اپیل کی کے وہ اپنے بچوں کی دینی تعلیم پر خاص توجہ دیں صدارتی تقریر کرتے ہوے کہا مولانا عبد غفار حامد عمری نے کہا یہ نشست ہمارے لے ایک نمونہ ہے اللہ تعالی نے ہر مسلمان کو یہ قابلیت دی یے کہ وہ رہنمائی کریں ہر انسان اپنے آپ میں ایک لیڈر ہے دینی تعلیم بے حد ضروری ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم عارضی تعلیم کو نظر انداز کریں ایک حافظ اگر ڈاکٹر بن جائے تو وہ ایک بہترین ڈاکٹر ثابت ہوگا ایک حافظ اگر ایک آفیسر بن جاے تو برادران وطن میں اسلام کے تعلق سے ایک اچھا پیغام دے سکتے ہیں انہوں نے شیخ حسین اور ان کی فیملی کو مبارک باد پیش کرتے ہوے کہا کے ایسی تقریب ہم سب کیلئے ایک نمونہ ہیں ۔آخر میں شیخ عادل پاشاہ کے شکریہ پر جلسے کا اختتام ہوا ۔  تریکرے تعلق بلاک کانگریس صدر عمر فاروق اور دیگر افراد نے  آمینہ شیخ کو شال اور گل پوشی کی ۔