کوویڈ ویکسین کو قومی سطح پر چلانے کی ضرورت ہے:آرٹی نٹراج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :۔ہر ایک ہندوستانی کیلئےصحت کا بنیادی حق فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ قومی ویکسین پروگرام کے تحت گھر گھر جاکر کورونا وائرس ویکسی نیشن کا نفاذ کرنے کا اعلان کرے۔اس بات کا مطالبہ "آئینی حقوق فورم "نے وزیر اعظم نریندر مودی سےکیا ہے۔اس سلسلے میں ویدیکے کے کنونیئرآرٹی نٹراج نے بتایا کہ حساس مہلک مرض کوویڈ19 کےآنے والے دنوں میں ملک میں مزید تباہی مچانے کے خدشات ظاہر کئے جارہےہیں۔اس خطرناک وائرس سے بچاؤ کیلئے موجودہ میڈیکل پالیسی کے بجائے ویکسی نیشن کو بڑے پیمانے پر قومی پروگرام کے طور پر لاگو کرنے کی ضرورت ہے ۔کورونا وائرس صرف شہراوردیہی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پہاڑی اور جنگلاتی علاقوں میں رہنے والے لوگوں تک بھی پہنچ چکا ہے اوریہ تشوشناک بات ہے۔ حکومت کو تاخیر کیے بغیر ویکسین لگوانے کیلئے قومی پروگرام منصوبے کی تیاری کرنےپر ترجیح دینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ویکسین حاصل کرنے کیلئےآن لائن رجسٹریشن کروانا، ٹوکن جاری کرنا جیسے دیگر اقدامات غیر موثر ہیں اوران اقدامات کو اگر جاری رکھا جاتا ہے تو اس سے صحت کاحق حاصل کرنے والے ملک کے شہریوںسےآئینی کے بنیادی مقاصد سے محروم ہونا پڑسکتا ہے۔لہٰذا ملک کی تمام ریاستوں کے وزارئے اعلیٰ اور مرکزی وزرااور طبی شعبے کے رہنماؤں کو چاہئے کہ وہ قومی ویکسین پروگرام کی اہمیت کے تعلق سے وزیر اعظم کی توجہ مبذول کروائیں اوراس کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کیلئے زوردیں۔