بنگلورو:۔نندنی دودھ کی قیمتوں میں 3/ روپئے کااضافہ کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ سدرامیانے منظوری دے دی ہے۔اس سلسلے میں کے ایم ایف کے ڈائریکٹر ایچ ڈی ریونانے نامہ نگاروں نے اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ دودھ کی نئی قیمتیں یکم اگست سے جاری کی جائیگی۔انہوں نے بتایاکہ کے ایم ایف کی جانب سے 5/ روپئےکا اضافہ کرنےکیلئے حکومت سے مطالبہ کیاگیاتھا،لیکن وزیر اعلیٰ نے اس بات کو انکارکیا،جبکہ ابتداء میں8/روپئے کی سفارش کی گئی تھی،مگر وزیر اعلیٰ نے کسی بھی حال میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے انکارکیاتھا،آخرکار کرناٹکا مِلک فیڈریشن نےفیڈریشن کو درپیش مشکلات اور خسارے سے وزیر اعلیٰ کوآگاہ کیاتو وزیر اعلیٰ نے خصوصی نشست کے بعد دودھ کی قیمتوں میں3/روپئے کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
