خطرے کے نشان پر تنگا ندی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ضلع بھر میں پچھلے72گھنٹوں سے جاری موسلادھاربارش کی وجہ سے تنگا ندی خطرے کے نشان پر پہنچ گئی ہے۔ضلع میں72 گھنٹو ں میں جملہ538 ملی میٹر بارش ہوئی ہے،جولائی کے مہینے میں عام طورپر687 ملی میٹر بارش کا ریکارڈ رہتا ہے،لیکن اس دفعہ89.570ملی میٹر بارش ہوئی ہے،شیموگہ میں 20.48،  بھدراوتی میں20.32،تیرتھ ہلی میں 90.130،ساگرمیں104.50،شکاری پورمیں53.30،سورب میں 72.50 اور ہوسنگرمیں123.50ملی میٹربارش ہوئی ہے۔بڑے پیمانے پر بارش ہونے کی وجہ سے لنگن مکی میں 1819فٹ پانی جمع ہواہے،جبکہ پچھلے سال انہیں ایام میں1775.20کیوسیکس پانی جمع ہوا تھا، جبکہ بھدراباندھ میں186،تنگا باندھ پر 588.24کیوسیکس پانی جمع ہوا ہے ۔ موسلادھاربارش کی وجہ سے شیموگہ سے گذرنے والی تنگا ندی منٹپ کے نشان تک پہنچ چکی ہے۔