شیموگہ:۔بھارت کے اسروکی جانب سے چاندکی سطح پر کامیابی کے ساتھ بھیجے جانےوالے چندریان3 وکرم لینڈر کی کامیابی میں جہاں ملک کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنےوالے سائنسدانوں اور انجینئروں کااہم رول رہاہے،وہیں شیموگہ کےسائنسدانوں نے بھی اس میں کمال دکھایاہے۔اسروکی ٹیم میں شیموگہ ضلع کے تیرتھ ہلی تعلقہ کی کونندور گرام پنچایت کی خاتون شیوانی کونندور بھی چندریان3 مشن کا حصہ رہی ہیں۔شیوانی نے اپنی ابتدائی تعلیم کونندورمیں مکمل تھی،اس کے بعد انہوں نے جے این این سی ای کالج سے انجینئرنگ ڈگری حاصل کرتے ہوئے اسرو کا حصہ بنی تھیں۔اسی طر ح سے شیموگہ کے ہی ناگراج اور ساویترماکے بیٹے رام ایس این بھی اسرو کے اس مشن کا اہم حصہ رہے ہیں۔رام نے اپنی ابتدائی تعلیم شیموگہ کی آرسی اسکول میں مکمل کی،ہائی اسکول سکریڈ ہارٹ اسکول میں مکمل کی،اس کے بعد انہوں نے جے این این سی کالج میں میکانیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی،تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ اسرو میں بطور سائنسدان خدمات انجام دے رہے ہیں۔دونوں سائنسدانوں نےضلع کی شان بڑھائی ہے۔
