شیموگہ:۔محکمہ تعلیم عامہ نے سال24-2023میں ڈسٹرکٹ لیول بیسٹ ٹیچرس ایوارڈکی فہرست جاری کی ہے۔اس دفعہ جملہ38 اساتذہ کو بہتر ین معلم کا ایوارڈ دیاجائیگا۔15 لوئرپرائمری اسکول کے ٹیچرس اور14ہائرپرائمری اسکول کے ٹیچر اور9 ہائی اسکول کے ٹیچرس اس ایوارڈ کو پانےوالے ہیں ۔ آج یعنی5ستمبرکویوم اساتذہ کے موقع پر یہ ایوارڈس دئیے جائینگے۔ایوارڈ پانےوالے اساتذہ میں گاڑی کوپہ اسکول کے چلواراج ایس،رامن کوپہ اسکول کے غوثیہ خانم،جیوتی نگرشیموگہ کی شوبھا وائی،بھدراوتی کے ارہاتوللو اسکول کے شیوکمار کے ایم،شکاری پور کے چوڑانائکن کوپہ لوئر پرائمری اسکول کے رمیشپا این،شکاری کے سنکلاپورلوئر پرائمری اسکول کے ناگراجپا شامل ہیں۔ساگر کے ارلیکوپہ اسکول کے منوہراپا،تیرتھ ہلی کے ہسور اسکول کے پورنیش،تیرتھ ہلی کے وٹھل نگر کی لیلاوتی،تیرتھ ہلی کی ہولکوڑ اسکول کے بھاگیہ بائی،ریپن پیٹ وینائک نگر کی اسکول کے تمپا سی،ہوسنگر کے کاگےمرالڑو کی نیلاوتی،سورب کے بی ورتی کوپہ اسکول کے ہچ رایپا،سورب کے ہوسپیٹ ہکلوکی اسکول کے اُم سلمہ،سورب کے کدرےگنی پرائمری اسکول کےٹیچر کرشنا وینی کو ایوارڈ دیاجائیگا۔اسی طرح سے ہائر پرائمری اسکول کے زمرے میں شیموگہ کے بیرن کیرے ہائر پرائمری اسکول کے شوبھا کے ایس،بھدراوتی کے وشوانگرہائر پرائمری اسکول کے رنگنا تھ کے این،بھدراوتی کے پیپر ٹائون کے ہائر پرائمری اسکول کے فرید انساء،شکاری پور تعلقہ یسور کےہائر پرائمری اسکول کے بینکپا،شکاری پورکے ماراولی ہائر پرائمری اسکول کےاُمیش،شکاری پورکے امٹے کوپہ ہائر پرائمری اسکول کی گروہالکشمی ایم،تیرتھ ہلی تعلقہ کے نونبورو ہائر پرائمری اسکول کے شاردامباجی،سورب کے ہنچی ہائر پرائمری اسکول کے وینکٹیش آر،شیموگہ لکن کوپہ ہائر پرائمری اسکول کے میر معلمہ امبیکا،بھدراوتی سدلی پورہائر پرائمری اسکول کے ڈاکیہ نائک ،ساگر کے منچالےہائر پرائمری اسکول کےسوبھاگیہ،ہوسنگر کے میلن بیسگےہائر پرائمری اسکول کی شاردا،سورب کے کمرور ہائر پرائمری اسکول کے رمیش این ہیگڈے،ساگر کے فزیکل ٹیچربسواراج ایوارڈ لینےوالے ہیں۔اسی طرح سے ہائی اسکول کے زمرے میںشیموگہ بی ایچ روڈہائی اسکول کےمعلم رنگپا،بھدراوتی ارکیرے ہائی اسکول کے ببیتا کماری،ساگرکے کٹنکارو ہائی اسکول کے ہری پرساد،تیرتھ ہلی کے کٹلے ہکلو ہائی اسکول کے شریدھر،ہوسنگرکے جئے نگرہائی اسکول کے سریندرا ایم،شکاری پور کے چک جمبورہائی اسکول کےمالتیش ایل،ساگر ہائی اسکول کے دتتارے بھٹ،سورب کے ہوسابالےہائی اسکول کے منجپا ، شکاری پورہائی اسکول کے پٹپا ایوارڈ لینے والوں میں سے ہیں۔پچھلےسال کی طرح امسال بھی بھدراوتی تعلقہ سطح پر بیسٹ ٹیچرس ایوارڈکی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں گائوڈر ہلی سرکاری اردو ہائر پرائمری اسکول کے معلم رحمت اُللہ کو ایوارڈدیاجائیگا۔
