بنگلور:وزیر اعلیٰ سدارامیا نے پیر کو کہا کہ وہ بزرگ شہریوں کے لیے پنشن میں اضافے پر غور کر رہے ہیں جو اگلے ریاستی بجٹ کے اعلان کے بعد نافذ ہونے کی امید ہے۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہیبلکر کی درخواست پر سنجیدگی سے غور کریں گے کہ ریاست کے بزرگوں کے لیے 1000 سے بڑھا کر بطور پنشن 2000 دیئے جائیں۔مختلف شعبوں میں بزرگوں کو اعزاز دینے کے لیے ایک تقریب میں وہ شامل تھے جہاں سے انہوں نے کہا کہ بزرگوں کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آنا اور ان کی زندگی کی اقدار کو اپنانا وہ احترام ہے جو ہم بزرگوں کو دیتے ہیں۔
