گدگ:۔گدگ ضلع میں کےایس آر ٹی سی بس اور ٹاٹاسوموکے درمیان ہونےوالی ٹکرمیںپانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور چارافراد شدید زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ پیر کی صبح گدگ ضلع کے نریگل ہوبلی کے گجیندر گڑھ-نریگل روڈ کے درمیان پیش آیا۔مرنے والوں کا تعلق کلبرگی ضلع کے الند تعلقہ کے مدناہیپپرگی اور افضل پورہ گاؤں سے بتایا جاتا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ٹاٹا سومو گدگ ضلع کے لکشمیشور تعلقہ کے بلیہسور گاؤں کے مٹھ اور شیرہٹی یشور مٹھ جا رہی تھی۔ ناریگل شہر سے گجیندر گڑھ کی طرف جارہی ایک بس اور گجیندرا روٹ سے آنے والی ٹاٹا سومو گاڑی نرگل کے مضافات میں گڈی ہالہ کے قریب آپس میں ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میںیہ حادثہ پیش آیاہے،بس میں سوارمسافروں کو بھی چوٹیں آئی ہیں جنہیں گدگ کی سرکاری اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔مرنے والوں کی شناخت شیوکمار کلاشیٹی (50)، چندرکلا کلاشیٹی (42)، رانی کلاشیٹی (32) ساکن مدینا ہپارگی اور سچن عباس کٹھی (31)، درکشیانی کاٹھی (33) ساکن افجالاپورہ کے طور پر کی گئی ہے۔
