دیپ سدھو اور دیگر ملزمان کو سمن جاری ، 29 جون کو عدلیہ میں پیش ہونے کا حکم

سلائیڈر نیشنل نیوز

دہلی:۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر 26 جنوری کو ملک کے دارالحکومت دہلی میںتشدد معاملے میں دیپ سدھو اور دیگر کیخلاف دائر ضمنی چارج شیٹ پر سماعت تیس ہزارہ عدالت میں سماعت کی گئی۔ عدلیہ نے سماعت کے دوران دیپ سدھو اور دیگر ملزمان کو سمن جاری کرتے ہوئے ویڈیو کانفرنسنگ (وی سی) کے ذریعہ 29 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ جمعرات کو نئی چارج شیٹ کے بارے میں عدالت نے کہا تھا کہ اس معاملہ کے تفتیشی افسر نے عینی شاہدین کے نام بتائے ہیں ،جو تشدد میں شدید زخمی ہوئے تھے ،یا جن سے اسلحہ چھین لیا گیا تھا۔ بتادیں کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ منظور شدہ تین نئے زرعی قوانین کیخلاف یوم جمہوریہ پر مظاہرین نے ’ٹریکٹر پریڈ‘ نکالی تھی ، جس میں کسانوں کے بھیس میں شرپسندوں نے زبردست تشدد اور تخریب کاری کی۔ دنگائیوں نے تاریخی لال قلعہ میں داخل ہوکر حملہ کیا تھا اور وہاں تعینات متعدد پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا تھا۔ کرائم برانچ اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔