پریاگراج:۔راہول گاندھی اور سونیا گاندھی نے اپنی کُتیاکو نام دئیے جانے کے تعلق سے ایم آئی ایم کے لیڈرنے ان کے خلاف عدالت میں معاملہ درج کروایاہے۔راہول گاندھی نے اپنی کُتیاکانام نوری رکھاہے۔ایم آئی ایم کے لیڈرفرحان نے یہاں کی مقامی عدالت میں ا س تعلق سے معاملہ درج کروایاہے۔بتایاگیاہے کہ راہول گاندھی نے اپنی کُتیاکا نام نوری رکھاہے اور یہ نام اسلامک روایت کے مطابق ہے،نوری لفظ قرآن میں بھی آیاہے،راہول گاندھی کے اس قدم سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔آئی پی سی دفع295Aکے تحت راہول گاندھی کے خلاف مقدمہ چلانے کیلئے یہاں کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں معاملہ درج ہواہے۔اس سلسلے میں فرحان کے وکیل محمد علی نے خبررساں ایجنسی کو تفصیل دی ہے۔
