شیموگہ میں ترقیاتی کام کم وبیش مکمل ہوچکے ہیں:راگھویندرا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ شہر کی ترقی کے لیے مرکزی حکومت نے کروڑوں روپے مختص کیے ہیں،جس میں ٹریفک نظام کے پیش نظر تقریباً 140 کروڑ کی لاگت سے پانچ ریلوے اوور پاس اور دو ریلوے انڈر پاس تعمیرکئے جارہے ہیں ۔اس بات کی اطلاع رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرانے کیاہے۔وہ آج شہرمیں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ پی این ٹی کاالونی کے قریب سومن کوپہ ریلوے فلائی اوور اور ریلوے انڈر پاس پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں جسے27کروڑ روپئے مالیت سے تعمیرکیاگیاہے۔ بھدراوتی تعلقہ کے کڑداکٹے کے قریب فلائی اوور کا کام بھی جاری ہے۔ ودیا نگر میں ریلوے فلائی اووربرڈج کو 43 کروڑ کی لاگت سےانتہائی خوبصورتی سے تعمیر کیا گیا ہے اور تکمیل کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی کام دسمبر کے آخر تک مکمل کر تے ہوئے عوام کے استعمال میں لایاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ بعض مقامات پررنگ روڈ کا کام اضافی کیا گیا ہے اور عوام کی سہولت کے لیے دو چھوٹے برڈج بھی بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ریلوے کا کام اتنی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے، اس کیلئے مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپاکوشیموگہ حلقہ کے لوگوں کی طرف سےمبارکباد دیتا ہوں۔ان کاموں کیلئے ریلوے حکام نے بھی بڑھ چڑھ کر تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیموگہ شہر کی ترقی کے پیش نظر ان کاموں سے عوام کو نقل و حمل میں کافی آسانی ہو گی ۔ اس موقع پر ریلوے انجینئر راجکمار، اسمارٹ سٹی کے ایگزیکٹیو انجینئر وجئے کمار، کرناٹک واٹر بورڈ کے ایگزیکٹیو ابھیانتارا سدپا، مقامی کارپوریٹر ای وشواس وغیرہ موجود تھے۔