
شیموگہ : شیموگہ شہر کے قدیم چوراہوں میں شمار ہونے والے امیر آحمد سرکل کے نام کو ساورکر کے نام سے موسوم کرنے کے لئے سنگھ پریوار کی کوششیں تیز ہوچکی ہیں اور ان کوششوں کے تحت گزشتہ روز آریس یس کے پریڈ کے دوران جو روڈ میپ پیش کیاگیاتھا اس روڈ میپ میں امیر آحمد سرکل کا نام ساورکر کانام درج کیاگیا ہے ، اسی روڈ میپ کو روزنامہ آج کاانقلاب نے جاری کیا تھا جس کا مقصد یہ تھا کہ لوگ یہ جان سکیں کہ کس طرح سے آریس یس اور بی جے پی امیر آحمد سرکل کو ساورکر سرکل رکھنے کے لئے بے قرار ہیں لیکن قارئین اس معاملے کو یہ سمجھ رہے ہیں کہ انقلاب کی جانب سے ہی امیر آحمد سرکل کو ساورکر سرکل کانام کہا جارہاہے ۔ قارئین کو واضح کردیں کہ روزنامہ آج کاانقلاب امیر آحمد سرکل کے نام سے جب بھی سنگھ پریوار اور دوسرے سیاستدانوں کی جانب سے مخالفت ہوئی اس وقت پر آج کاانقلاب سنگھ پریوار کی سازشوں کو عوام کے سامنے لانے کے لئے پابند رہاہے ۔ قارئین اس غلط فہمی کا ازالہ کرلیں ۔
