بنگلورو:۔بورڈو کارپوریشن کے صدر ،نائب صدر اور اراکین کے علاوہ کے پی سی سی نئے کارگذار صدورکی تقرری جلدہی ہوگی۔اس بات کااظہار کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمارنے کیاہے۔بورڈ وکارپوریشن کے تعلق سے وزیر اعلیٰ کے ساتھ20/اکتوبرکو نشست ہونےوالی تھی ، لیکن اُس دن دوسرے کاموں کی وجہ سے نشست کاانعقادممکن نہیں ہوا،اس وجہ سے جلدہی نشست کی تاریخ طئے کی جائیگی ۔ پارٹی کے ریاستی نگران رندیپ سرجے والاراجستھان سمیت مختلف ریاستوں میں ٹکٹوں کی تقسیم میں مصروف ہیں،پہلے مرحلے میں ہم لوگ تبادلہ خیال کرینگے ، اس کے بعد رندیپ سنگھ سرجے والاکے ساتھ بات کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ ایم ایل اے اور کارکنوں کو جلدہی عہدوں سے نوازنا ہماری دلی خواہش ہے ۔ پارلیمانی انتخابات سے قبل اراکین اسمبلی کو ہی ان عہدوں کی ذمہ داری دی جائیگی ، انتخابات کے بعد پارٹی کے کارکنوں کو بورڈوکارپوریشن کے صدورکی ذمہ داری دی جائیگی،حالانکہ یہ میری تجویز ہے کہ ایم ایل ایز کے ساتھ ساتھ پارٹی کے کارکنوں کو بھی ترجیح دی جائے۔
