ارگا گینانیندراکو گرفتارکیاجائے:کانگریس پارٹی کا مطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔غیر قانونی طریقے سے جنگلی بھینس،ہرن، غیر قانونی بندوقیں ذخیرہ کئے ہوئے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے پہنچے محکمہ جنگلات کے افسروں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے اورافسروں کو دھمکانےوالے تیرتھ ہلی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی ارگاگینانیندرا کو فوری طورپر گرفتارکرنے کا مطالبہ کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے کیاہے۔انہوں نے آج شیموگہ ضلع ڈی سی ایف سے ملاقات کرتے ہوئے اس بات کا مطالبہ کیاکہ تیرتھ ہلی تعلقہ کے ہنگیرے کٹے کے پرسننانامی شخص کے گھرمیں ذخیرہ کئے گئے جنگلی جانوروں کے سینگھ،ہرنوں کے سینگھ،دیسی بندوق اور صندل کے ٹکڑے ضبط کرنے کیلئے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے کارروائی کی ہے ، گھر کے مالک پرسنناپر قانونی کارروائی کرنے سے روکنے کیلئے رکن اسمبلی ارگا گینانیندرانے افسروں کےساتھ غنڈہ گردی کی ہے اور سرکاری کام وکاج میں مداخلت کرتے ہوئے افسروں کو دھمکایا ہے۔ارگا گینانیندراکی یہ حرکت غیر قانونی طورپر جنگلی جانوروں کا شکارکرنےوالے کی ہمت افزائی ہے اس لئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں گرفتارکیاجائے۔اس موقع پرکے پی سی سی کے سکریٹری دیونیندراپا،کارپوریٹر شاہ میرخان،مہک شریف،آفتاب پرویز،محمد حُسین وغیرہ موجودتھے۔