شیموگہ میں ملے مشکوک صندوق،صندوقوں میں تھا نمک،صندوقوں کولیکر میڈیااور ایم ایل اے کی جانب سے سنسنی پھیلانے کی کوشش

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ؛۔شہرمیں3/نومبر کو نامعلوم افرادکی جانب سےریلوے اسٹیشن کےقریب دو صندوق رکھے جانے کے تعلق سے سنسنی پھیلائی گئی تھی اور ان صندوقوں کو لیکر میڈیااور مقامی ایم ایل اے کی جانب سے زہر پھیلانے کی بھی کوشش ہوئی تھی،لیکن کھودا پہاڑ نکلاچوہا۔کیونکہ پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایاہے کہ دونوں صندوقوں میں سےپکوان کا نمک اور بیکار چیزیں دستیاب ہوئی ہیں۔5/نومبر کو شہرمیں ان دونوں صندوقوں کو لیکر سنسنی پیداہوئی تھی،پولیس نے شہرکے ریلوے اسٹیشن پر پائے جانےوالے ان صندوقوں کا محاصرہ کیاتھا،میڈیاکے اہلکاروں نے اسے بنگلہ دیش سے آنےو الے ڈبے قراردئیے،جبکہ مقامی ایم ایل اے چنبسپانے ان صندوقوں کا ملنا تشویشناک بتاتے ہوئے کہاکہ یہ کوئی بڑی سازش ہے،اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔شیموگہ پولیس نے صندوقوں پر شبہ بتاتے ہوئے بنگلورو سے بم اسکوارڈ کو بلایا اور ان صندوقوں کی چھان بین شروع کی۔بم اسکوارڈنے صندوقوں کو ہلکے دھماکہ خیز مادے کا استعمال کرتے ہوئے کھولا،جس کے بعد اس میں سے سفید پائوڈر دستیاب ہوا۔سفید پائوڈر کے ملتے ہی رکن اسمبلی نے میڈیاسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سفید پائوڈر کس چیزکیلئے استعمال کیاجاتاہے یہ سب کو معلوم ہے،اس پائوڈرکے تعلق سےرپورٹ حاصل کی جائے اور قصورواروں کو فوری طورپر گرفتارکیاجائے۔دریں اثناء پولیس نے دو مشتبہ افرادکوبھی گرفتارکرتے ہوئے چھان بین شروع کی،جبکہ ایس پی متھون کمارنے تصدیق کی کہ صندوقوں میں ملنےوالاپائوڈر پکوان میں استعمال ہونےوالانمک ہے،یہ دھماکہ خیز موادنہیں تھا۔ابتدائی تحقیقات کے دوران ان صندوقوں کو ریلوے اسٹیشن پر پہنچانےوالے آٹو ڈرئیوارتھے،جن کے تعلق سے چھان بین کی جارہی ہے۔اس معاملے کو لیکر جس طرح سے شہرمیں سنسنی پھیلائی گئی تھی اورسماج میں خوف پھیلانے کی کوشش ہورہی تھی وہ کوشش بلآخر ناکام ہوئی ہے۔