شڈاکشری کےتبادلے کے پیچھے نفرت کی سیاست ہے:راگھویندرا

سلائیڈر نیشنل نیوز
شیموگہ:۔کرناٹکا اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز اسوسیشن کے صدر سی ایس شڈاکشری کے تبادلےکے پیچھے نفرت کی سیاست ہے،شڈاکشری کو جان بوج کر نشانہ بنایاجارہاہے۔اس بات کا اظہار رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرانے کیاہے ۔ انہوں نے آج ساگر اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی بیلوروگوپال کرشنا کی طرف سے عائدکئے جانےوالے الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ڈی سی سی بینک عملے کے تقررات کے دوران جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ بے بنیادہیں،ملازمین کی تقرری کے عوض پیسے کھانے کے حالات مجھے نہیں آئے ہیں،اس وقت حکومت کو چاہیے کہ وہ ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کی پہل کرےنہ کہ افسروں کے تبادلے کرتے ہوئے اُن سے پیسے وصول کرے۔