شیموگہ:۔ضلع کےشکاری پور تعلقہ کے شرالکوپہ ٹائون کے مسجدکے صدرکی تبدیلی کو لیکر ہونےوالی مارپیٹ کے دوران ایک شخص کو چاقو سےماراگیاہے،جس کے بعد پولیس نے چھ ملزمان کو اپنی تحویل میں لیاہے۔ٹائون کے مدینہ مسجدکے صدراکرم صاحب کی پانچ سالہ معیادمکمل ہوئی تھی،اس وجہ سے انہیں صدرکا عہدہ چھوڑنے کیلئے مقامی نوجوانوں نے مطالبہ کیاتھا۔خورشید،ذین اُللہ،سلمان اسلم ، عمران،امیر،سیف اُللہ،ثناء اُللہ، یا سین ،ٹیلر نضر اُللہ اور مزمل نےصد رکے ساتھ ہنگامہ کیا۔اسی دوران وہاں موجود تبریز نامی شخص نے اُنہیں صحیح طریقے سے بات کرنے کی صلاح دی،جس کی وجہ سے گروہ تبریزنے گروہ پر حملہ کیا۔تبریز کا قتل کرنے کے مقصد سے خورشیدنامی نوجوان نے اپنے ساتھ لائی ہوئی چاقو سے حملہ کیا،جس کی وجہ سے تبریز بُری طرح سے زخمی ہوئی ہے۔اس گروہ نے تبریزاورمسجدکمیٹی کو دھمکی دی کہ اگر دوبارہ مسجدکے قریب آتے ہیں تو قتل کردیاجائیگا۔اس معاملے کولیکر پولیس میں معاملہ درج کروایاگیا،جس کے بعد پولیس نے خورشید،موٹو عمران،سلمان،ذین اللہ کو گرفتارکیاہے۔مسجدکے صدر کے عہدے کو لیکر جو انتشارٹائون میں ہواہے اُس سے مقامی لوگ شدید ناراض ہیں۔
