شیموگہ : کرکٹ کے عالمی کپ میں کامیابی کے لئے آج شیموگہ میں کرکٹ کے شائقین نے یہاں کے حضرت شاہ علیم دیوان درگاہ میںفاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعا مانگی ہے۔ اس موقع پر شائقین نے بھارت کی جیت کے لئے درگاہ میں چادر چڑھاکر دعا مانگی ہے ۔ سماجی کارکن محمد حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دس میچوں میں جیت حاصل کی ہے اسی طرح سے ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی جیت کے لئے دعائیں مانگی گئی ہیں ۔ اس وقت پورے ملک میں جشن کا ماحول ہے ، ہم نے یہاں خصوصی دعا کی ہے کہ اس بار بھارت ورلڈ کپ حاصل کرے ۔ کانگریس کے لیڈر نیتاجی اقبال نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پوری دنیامیں نام کمایاہے ، ہر کوئی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کا نام روشن کیاہے ۔ ہم تہجد کی نماز میں بھارت کی کامیابی کے لئے دعا کررہے ہیں ۔ شیموگہ ضلع میں شاہ علیم دیوان درگاہ میں مانگی جانے والی دعائیں قبول ہوتی ہیں ، اس وجہ سے سب لوگوں نے مل کر دعا کی ہے ۔
