بنگلورو:۔جموں کشمیرمیں دہشت گردوں کے ساتھ ہونےوالی مڈبھیڑمیں جاں بحق ہونےوالے بھارتی فوج کے کیپٹن پرانجل کوآخری سلامی دینے کیلئے ہزاروں کی تعدادمیں سیلاب اُمنڈآیا،پورے سرکاری وفوجی اعزازکے ساتھ پرانجل کو آخری سلامی دی گئی،قریب تیس کلومیٹرتک کے راستے میں ان کے آخری دیدارکیلئے لوگ کھڑے رہے۔صبح گیارہ بجے پولیس اور ملٹری کے دستوں نے اُنہیں آخری سلامی دی،پولیس کی طرف سے تین گولیوں کی سلامی کے بعد ان کی لاش کو بنگلوروسے گھرلے جایاگیا،وہاں پر صرف اہل خانہ کو ان کی لاش کےقریب جانے کا موقع دیاگیاتھا،مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد ملٹری کی گاڑی میں جلوس نکالاگیا،دوپہر10.3 کو پرانجل کو نذرِ آتش کیا گیا۔اس دوران سڑک پرانجل امر رہے کےنعرے گونجتے رہے۔
