خشک سالی سے نمٹنے میں ناکام ہوئی ہے:نذیراحمد

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔کرناٹک میں خشک سالی سے حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں،دسمبر کا مہینہ گذرنے کے باوجود بارش کے آثارنہیں ہیں،ان حالات میں کسان اور کاشتکارپریشان ہیں،لیکن ریاستی حکومت ان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔اس بات کااظہار عام آدمی پارٹی کے ضلعی جنرل سکریٹری نذیراحمد نےکیاہے۔انہوں نے آج وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم پیش کیا جس میں انہوں نے کہاہے کہ خشک سالی سے کسان پریشان ہیں،کرناٹک کے چھ کروڑ سےزیادہ عوام اس مسئلے کا سامناکررہی ہے،ان حالات میں ریاستی حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کا صحیح طریقے سے سائنسی سروےکروایاجائے،تمام سیاسی جماعتوں کے وفدکولیکر مرکزی حکومت سے مددلی جائے،جو فصلیں تباہ ہوئی ہیں،اس کا انشورنس فوری طورپراداکیاجائے،خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کو فی ایکر25 ہزار روپئے دئیے جائیں اورمویشی پالن کررہے کسانوں کو فی جانور5 ہزار روپئے کا معاوضہ دیاجائے۔منریگا یا دوسرے منصوبوں کے تحت دیہی علاقوں میں آمدنی کے وسائل پیداکئے جائیں،ساتھ ہی ساتھ متعدی بیماریوں کیلئے سرکاری اسپتالوں میں معقول انتظامات کئے جائیں۔اس موقع پرشیوکمار گوڈا،سریش،کرن،ہریش،لنگ راج،یوسف،عارف،شیکھرپا وغیرہ موجودتھے۔