میسورو:۔سابق ریاستی وزیر ایچ ڈی ریوناکی بیوی اور جے ڈی ایس لیڈر بھوانی ریونا کی کار موٹر بائک سے ٹکراگئی ،جس کے بعد برہم بھوانی ریونانے موٹر بائک سوارکو نہ صرف دھمکی دی بلکہ اس کے ساتھ گالی گلوچ کرتے ہوئی دکھائی دی ہیں۔بھوانی ریونا سالیگرام سےہولے نرسیپور سے جارہی تھی،اس دوران ایک موٹربائک ان کی کارسے ٹکراگئی،جس کے بعد بھوانی ریونانے موٹربائک جلانے کیلئے لوگوں کو کہا،ساتھ ہی ساتھ بائک سوارکو یہ کہہ کر گالیاں دینے لگیں کہ میری کار5.1 کروڑ کی کارہے،اگرتمہارے گردے بھی بیچیں گے تومیری کارکو درست کرنابھی ناممکن ہے۔تکبر میں چور بھوانی ریونانے بائک سوارکاموبائل فون اور بائک چھین لی اور موٹربائک سوارکے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔بھوانی ریونا کے اس برتائو پر سوشیل میڈیامیں سخت اعتراضات کئے جارہے ہیں اور لوگوں کاکہناہے کہ5.1 کروڑ کی کارکو انشورنس تو ہوتاہی ہے،اس کے باوجود وہ ایک غریب بائک سوار پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے اپنی جہالت اور تکبر کا مظاہرہ کیاہے۔
