گوری لنکیش قتل کے ملزم کو ہائی کورٹ سے ضمانت

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔سینئرصحافی وسماجی جہدکارگوری لنکیش کے قتل میں گرفتارہونےوالے ملزم کو کرناٹکا ہائی کورٹ نے ضمانت دی ہے۔جنوبی کینراکے ساکن موہن نائک ضمانت پانےوالاملزم ہے،قاتل کو پنا ہ دینے کے الزام میں اسے گرفتارکیاگیاتھا اور فردِ جرم میں اسے قتل کی واردات میں سازش رچنے کا الزام بھی لگایا گیاتھا۔اس معاملے کے ملزمان امول پالے ، امیت بُدھی پرشورام ،گنیش مسکین،امیت تیجوکر،  بھرت تارونے، راجیش ڈی بنگیرا،سدنوا گوندلیکر،موہن نا ئک ، سریش ایل ایل،شرتھ بی،واسودیو وغیرہ کو پولیس نے پہلے ہی گرفتارکیاہے۔ان ملزمان کے خلاف کوکا ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا اور ان ملزمان نے اس ایکٹ کو منسوخ کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھالیکن سپریم کورٹ نے اس ایکٹ کو بحال رکھنے کے احکامات دئیے تھے جس کے مطابق کرناٹکا ہائی کورٹ میں ملزمان کے خلاف کوکاایکٹ کے معاملہ زیر سماعت ہے۔