بنگلورو: چوروں نے اے ٹی ایم کو گیس کٹر سے کھولنے کی کوشش کی، بڑی رقم جل کر خاکستر

اسٹیٹ نیوز
بنگلورو۔ شہر کے مضافات میں واقع نیلمنگلا میں چوروں کے ایک گروہ نے گیس کٹر کا استعمال کرتے ہوئے آٹومیٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) میں گھسنے کی کوشش کی جس کے بعد اس میں رکھے کئی نوٹ جل کر راکھ ہو گئے۔ پولیس نے جمعرات کو اس واقعہ کی جانکاری دی۔ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ممبئی کے بینک حکام نے اس عمارت کے مالک کو فون کیا جہاں اے ٹی ایم کو تحقیقات کے لیے نصب کیا گیا تھا۔ عمارت کے مالک جیسے ہی موقع پر پہنچے تو چور اپنا سامان چھوڑ کر فرار ہو گئے۔فوٹیج میں دو افراد کو اس جرم میں ملوث دکھایا گیا ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔