موٹر بائک چور گرفتار:17 بائک ضبط: مجرمانہ سرگرمیوں کو قابومیں لانے کیلئے پولیس مسلسل کوشش کررہی ہے:ایس پی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔مختلف علاقوں میں موٹر بائک کی چوریوں کو انجام دینےوالے ایک چورکو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے اس کے پاس سے 17 موٹربائک ضبط کئے گئے ہیں،اس سلسلے میں آج ایس پی متھون کمارنے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ17 موٹربائک کی چوری کی واردات میں دو ملزمان ملوث ہیں،ایک نابالغ ہے اور دوسرا بالغ ہے۔ذبیع اُللہ نامی ملزم فرارہے،اسے گرفتارکرنے کیلئے پولیس جال بچھائی ہوئی ہے ، جلدہی اسے گرفتارکرلیا جا ئیگا ۔ 18 نومبر کو دلی دربار ہوٹل کے پاس کھڑی ہوئی KA14 EN8461ہونڈا ڈئیو موٹربائک چوری ہوئی تھی ، اس موٹربائک کا پتہ لگانے کیلئے پولیس انسپکٹر روی پاٹل،کرائم کے پی ایس آئی سرینواس کی قیادت میں ایک ٹیم بنائی گئی تھی،اس ٹیم نے 20 دنوں میں ملزم اور موٹربائک کاپتہ لگایا۔پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے بتایاکہ انہوں نے شیموگہ کے علاوہ ساگر،ہونالی،سکرایاپٹنہ،رام نگر ، ہاسن ، ٹمکورو اورمیسورو سمیت مختلف مقامات پر14 موٹربائک چوری کئے تھے،اس کے علاوہ تین دیگر معاملات میں بھی موٹربائک ضبط کئے گئے ہیں،جملہ17 موٹر بائک ضبط کئے گئے ہیں ، جس کی مالیت 10 لاکھ55 ہزار روپئے ہے۔اس معاملے کو حل کرنے میں پی ایس آئی کرائم سرینواس،پی ایس آئی تمپا، کانسٹیبل پالکشا نائک ،چندرانائک،ہیمنت کمار، پونیت،نتین،ایم چندرانائک ،منوہر نے اہم رول ادا کیاہے،انہیں محکمہ کی جانب سے سراہا گیا ہے ۔ اس موقع پر ایس پی نے بتایاکہ شیموگہ میں مجرمانہ سرگرمیوں کو قابومیں لانے کیلئے پولیس مسلسل کوشش کررہی ہے،بس اسٹانڈ سمیت مختلف مقامات پر چوری کی کئی وارداتیں درج ہوئی ہیں ، بس اسٹانڈمیں زیادہ تعدادمیں اہلکاروں کو تعینات کیا گیاہے،رات کے وقت مشکوک افرادسے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔سی سی کیمرے لگائے گئے ہیں ، اسکے علاوہ ڈی وائی ایس پی کی قیادت میں اسپیشل ٹیم عمل میں لائی گئی ہے ۔ بھدراوتی میں ہونےوالی واردات کے تعلق سے دو ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں،چار مشتبہ لوگوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے،زخمی گوکل پر بھی ایک کیس درج ہواہے،مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔ایس پی متھون کمارنے بتایاکہ شہرمیں ٹرافک کا نظام بہتربنانے کیلئےاقدامات اٹھائے گئے ہیں،اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت آٹومیٹک سگنل لگائے گئے ہیں ، سگنل جمپ معاملات بھی درج ہوئے ہیں،ٹرافک کنٹرول کرنے کیلئے اگر عوام کے پاس مشورے ہیں تووہ اس سلسلے میں محکمہ پولیس سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ آٹو میٹرکی تنصیب کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں،اگر آٹو چالک مسافروں کو پریشان کرتے ہیں یاپھر یونیفارم کے بغیرہی آٹوچلاتے ہیں تو ایسے معاملات کو ٹرافک پولیس میں درج کروائے جاسکتے ہیں،یاپھر پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی جاسکتی ہے ۔شہرمیں پری پیڈ آٹو کے نظام کو رائج کرنے کیلئے آر ٹی او اقدامات اٹھائیگا،اس تعلق سے آر ٹی او سے تبادلہ خیال کیاگیاہے۔اس موقع پر اڈیشنل ایس پی انیل کماربھوماریڈی،ڈی وائی ایس پی بالراج،دوڈاپیٹے انسپکٹر روی پاٹل موجودتھے۔