آر ایم منجوناتھ کی کانگریس میں شمولیت

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ: شرائط کی بنیادپر کانگریس پارٹی میں ڈی سی سی بینک اورآپیکس بینک کے صدر ڈاکٹر آر ایم منجوناتھ گوڑا نے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار کی موجودگی میں شمولیت ہوئی ہے۔ اس موقع پر اے پی ایم سی صدر دوگپا گوڑا،شنکر گھٹہ کےسوشیل ورکررمیش، سمیت کئی کارکنان نے کانگریس میں شمولیت کی ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے آر ایم منجوناتھ گوڑا کی کانگریس میں شمولیت کی خبریں سنائی دے رہی تھی۔ اس سلسلے میں وہ خود بھی بیان دے رہے تھے۔ امید کے مطابق آر ایم منجوناتھ گوڑا نے اپنے بے شمار حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شمولیت کرلی ہے۔ان سب کے علاوہ تیرتھ ہلی تعلقہ جنتادل پارٹی صد ر ٹی ایل سندریش ، لیڈر کولوریا، شنکر گھٹہ رمیش ، ہالا گدے رمیش، ڈی سی سی بینک ڈائریکٹرجگدیش، کٹے ہکلو کرن، مکی منے رام چندر، ناگراج، روی، سی کے پرسن سمیت دیگر کئی کارکن نے بھی کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔اس موقع پر سابق سابق وزیر ایم بی پاٹل،شیموگہ ضلع کانگریس صدر ایچ ایس سندریش، جنرل سکریٹری ایل پی سریش سمیت کئی کانگریس لیڈر بھی موجودتھے۔بتایا جارہا ہے کہ منجوناتھ کے کانگریس پارٹی میں شمولیت کو لیکر تیرتھ حلقے کے سابق رکن اسمبلی کیمنے رتناکر نے مخالفت کی تھی، لیکن بعدازاں کانگریس لیڈروں کی بات چیت کے بعد انہیں کانگریس میں شامل کرنے کیلئے کے پی سی سی نے خط  لکھا ہے۔ شرائط کی بنیاد پر کانگریس میں شامل ہونے والے آر ایم منجوناتھ نے اس موقع پر کہا کہ مستقبل میں وہ بی جے پی کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ جدوجہد کریں گے۔ پارٹی کو متحد کرنے کیلئے کام کریں گے۔