بنگلورو:۔ٹھگ لوٹنے کیلئے نت نئے طریقےڈھونڈاکرتے ہیں اور ہر نئی ٹیکنالوجی کو کریمنل جلد استعمال کرنے لگتے ہیں۔ایسی ہی ٹیکنالوجی اب آرٹیفشل انٹلیجنس کی ہے،جسےلوگوں کو لوٹنے کیلئے استعمال کیاجارہاہے۔سائبر کرائم کیلئے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا ر ہا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ آرٹیفشل انٹلیجنس(اے آئی) سافٹ وئیرس کے ذریعے سے ٹھگ لوگوں کی مختلف آوازیں نکال کر دوسروں کوٹھگ رہے ہیں،خاص طورسے رشتہ داروں و دوستوں کی آوازوں کی نقل کے ذریعے سے دوسروں کو ٹھگ رہے ہیں،اس کیلئے ٹھگ پہلے کسی فون پر انجان شخص بن کر بات کرتے ہیں اور جو آواز سامنے والے کی سنتےہیں،اُسے ریکارڈ کرکے اے آئی سافٹ وئیرمیں ڈال کر اُسی آوازکے ذریعے سے رشتہ داربن کر لوگوں کے پاس بینک اوٹی پی،بینک پاسورڈ یاپھر دیگر مالی معلومات حاصل کرتے ہوئے ٹھگنے کا کام کررہے ہیں ۔ پچھلے ایک مہینے میں 560 معاملات ریاست بھرمیں ایسے معاملات درج کئے گئے ہیں۔نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے سے اب تک1 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم لوٹی گئی ہے۔
