بنگلورو:۔کرناٹکا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(کے ایس آرٹی سی ) نے کارگوسرویس کاآغازکیاہے۔نما کارگو نامی اس کارگو سرویس کو وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے ہری جھنڈی دکھاتےہوئے کارگوٹرکوں کا آغاز کیاہے ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایاکہ اگلے ایک مہینے میں 100 ٹرک اور ایک سال میں500 ٹرک نما کارگوسرویس میں شامل ہوجائینگے،فی الوقت پینیاکے بس اسٹانڈکو کارگوٹرک ٹرمینل میں تبدیل کیاجائیگا،اس سرویس سے کارگو کی خدمات کو بہتر بنایاجائیگا۔اس موقع پرکے ایس آرٹی سی کے ایم ڈی انبو کمار،ڈاکٹر نندنی دیوی وغیرہ موجودتھے۔
