ایک ماہ کے اندر وقف املاک کی تفصیلات پیش کی جائے:ضمیراحمد

اسٹیٹ نیوز
بنگلورو:۔وزیر برائے اقلیتی بہبود و وقف ضمیر احمد خان نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر وقف املاک کی تجاوزات سے متعلق ہر ضلع اور تعلقہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔وزیر نے ڈائریکٹوریٹ آف اقلیتی بہبود میں ضلع وقف عہدیداروں کی میٹنگ منعقد کی اور ہدایت دی کہ ضلعی عہدیداروں کوتفصیلی معلومات بشمول وقف املاک کی سرکاری تجاوزات، پرائیویٹ تجاوزات اور عدالتی مقدمات پیش کرنے چاہئیں۔وقف املاک کی تجاوزات کے حوالے سے ایک نجی تنظیم کی جانب سے الگ سروے بھی کیا جا رہا ہے۔ حکام کی جانب سے دی گئی رپورٹ، نجی ادارے کی رپورٹ کا موازنہ کیاجائیگا،اگر یہ موازنہ درست نہ ہواتو متعلقہ افسران کو معطل کردیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق اضلاع کے کچھ اہلکار عدالت میں مقدمات کا مطالعہ کیے بغیر عدالت میں حاضرہوتے ہیں اور ان ڈائریکٹلی مقدمات عائدکرنےوالوں کے ساتھ شامل ہوجاتے ہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایساہوا تو ایسے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔مجرائے اور وقف محکمہ خیر کا کام ہے،نہ کہ پیسے کمانے کا۔وقف املاک کے تحفظ کے لیے وہاں پر حصار بندی کرنا ضروری ہے تاکہ اس املاک کو وقف املاک کے طورپر تسلیم کیا جا سکے ۔میٹنگ میں اقلیتی محکمہ کے سکریٹری منوج جین، وقف بورڈ کے چیئرمین انور باشا، ڈائریکٹر موکاشی جیلانی موجود تھے۔