پولیس پر حملہ کرنےوالے روڑی شٹرپرپولیس نے کیافائر

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ پولیس نے آج صبح ایک روڑی شٹر پر اُس وقت فائرکیاجب وہ محازرکے دوران پولیس ٹیم پر حملہ کیا۔اس سلسلے میں ایس پی متھون کمار نے بتایاکہ منجوناتھ عرف اولنگا پر سال2010 میں روڑی شٹر درج کیا گیا تھا ، اس کے خلاف شیموگہ کے مختلف تھانوں میں12 معاملات درج ہیں ۔ گذشتہ دنوں شہرکے فریڈم پارک پر ششی نامی نوجوان پر اس نے حملہ کیاتھا،اسی معاملے میں اُسے گرفتارکرتے ہوئے آج ہتھیارکو ضبط کرنے کیلئے پولیس ٹیم پہنچی تھی۔ملزم منجوناتھ نے ہتھیار اٹھاکر پولیس کانسٹیبل روی پر حملہ آوارہوا،جس کی وجہ سے کانسٹیبل روی زخمی ہواہے،اس کے علاوہ آکاش نامی کانسٹیبل پر بھی اس نے حملہ کرنے کی کوشش کی،اس دوران انسپکٹر سدےگوڈانے اُسے ہتھیارپھینک کر خودسپردگی کرنے کیلئے کہا،لیکن وہ پولیس کی ہدایت کو نظراندازکرتے ہوئے پولیس پر حملہ کرنے کی والاتھاکہ اس کے پیرپر انسپکٹرسدے گوڈانے پہلے ہوا میں گولی چلائی،پھر ا سکے بعد اس کے پیر پر گولی ماری۔منجوناتھ کو زخمی حالت میں میگان اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، جبکہ زخمی پولیس کانسٹیبلوں میں نجی اسپتال میں داخل کیاگیاہے ۔بتایا گیا ہے کہ ششی پر حملہ کرنےوالے تین مزید ملزمان کو بھی پولیس نے گرفتارکیاہے۔