بنگلورو:۔چیک بائونس کے معاملے میں کرناٹک کے ریاستی وزیر برائے تعلیم مدھوبنگارپاکو یہاں کی خصوصی عدالت نے جرمانہ عائدکیاہے۔عوامی نمائندوں کی خصوصی عدالت نے یہ فیصلہ سُنایاہے۔سال2011 میں راجیش ایکسپورٹ نامی کمپنی کو مدھوبنگارپانے چیک دیاتھا،یہ چیک بینک میں نامنظورہواتھا،جس کے بعد کمپنی نے مدھوبنگارپاکے خلاف خصوصی عدالت میں معاملہ درج کروایاتھا۔آج اس معاملے پر فیصلہ سُناتے ہوئے جسٹس جے پریت نے6 کروڑ96 لاکھ60 ہزار کا جرمانہ کمپنی کو اداکرنے کیلئے کہاہے،اس کے علاوہ10 ہزار روپئے کا جرمانہ حکومت کواداکرنے کی ہدایت دی ہے۔اس رقم کو ادانہ کرنے کی صورت میں6 ماہ کی جیل کی سزاسُنائی ہے۔
