وادی ہدیٰ کی سڑکوں کی حالت افسوسناک ہے،جلد درست ہونگے،مذہب اور ذات پر بحث ختم ہونی چاہیے:مرکزی سعدیٰ کی تقریب کے دوران مدھو بنگارپاکا بیان

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔سماج میں ذات اور دھرم کی بنیادپر مشتمل بحث ختم ہونی چاہیے اور ترقیاتی کاموں کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس بات کااظہار ضلع نگران وزیر مدھوبنگارپانےکیاہے۔انہوں نے مرکز سعدیٰ کی جانب سے منعقدہ سالانہ جلسے کی اختتامی تقریب میں بات کرتے ہوئے کہاکہ جب انسان پیداہوتاہے تو وہ یہ طئے نہیں کرتاکہ وہ کس مذہب میں پیداہوگا،بلکہ وہ بڑھتے ہوئے اپنے مذہب کاانتخاب کرتاہے،سب سے اہم مذہب انسانیت کا ہے، جب سے میں وزیر تعلیم بنا ہوں ، اُس وقت سے یکساں تعلیمی نظام کو رائج کرنے کیلئے فکرمند ہوں ۔میں اپنے محکمہ کے ماتحت آنے والے کروڑ وں طلباء کے مستقبل کو بہتربنانے کیلئے فکرمندہوں ۔ مزید انہوں نے کہاکہ کون کسے ووٹ دیا،اس کاحساب لیکر ترقیاتی کام کرنےوالوں میں سے میں نہیں ہوں،نوجوان لیڈر محیب اُللہ نے اس علاقےکے مسائل کے تعلق سے مجھے فہرست دی ہے،میں ان کی کوشش کو سراہاتھاہوں،لیکن اس سے بڑھ کرمیں کام کرونگا۔وادی ہدیٰ کومیں جب آیا تو بہت افسوس ہواکہ شہرکے قلب میں موجود اس علاقے کی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں،اس علاقے کے ترقیاتی کاموں کیلئے میں زیادہ سے زیادہ توجہ دونگا۔اس سے قبل جامع مسجد کے خطیب وامام مفتی عاقل رضا مصباحی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ مرکز سعدیٰ نے تھوڑی مدت میں اپنا بہترین کامیابیوں کا سفرطئے کرلیاہے،شہرمیں ادارے بہت سارے ہیں،ان میں سے مرکز سعدیٰ اپنی الگ ہی پہچان رکھتاہے۔مدارس کا جو مشن قرآن کی تعلیمات کو عام کرناہے،قرآن کی تعلیم سب سے اعلیٰ ہےاور جس کے سینے میں قرآن کی تعلیم ہو وہ بھی اعلیٰ ہی ہوگا، ہما رے بچوں کو قرآن سکھائیں،کیونکہ اللہ کے رسول ﷺنے فرمایاہے کہ تم سے اچھے لوگ وہی ہیں جن میں سے قرآن سیکھتے ہیں او ر سکھاتے ہیں ۔ بہت سارے لوگ اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیمات دلانانہیں چاہتے،کئی لوگ بڑی بڑی ڈگریاں لے لیتے ہیں،لیکن جب تک قرآن کی تعلیم نہیں لیتے اُس وقت تک ان کی تعلیم مکمل نہیں ہوتی ۔اس موقع پر دینی تعلیمی وملی خدمات انجام دینے والے معروف اسلامک اسکالر مولاناڈاکٹر محمد فاضل رضوی(کاول کٹے حضرت) کو معروف تاجر مرحوم حاجی حبیب دادا سیٹھ ایکسلنسی ایوارڈ سے نوازاگیا ۔ اس اجلاس میں مولانا دلشادنجمی،مولاناقاضی اشرف قادری،مولانا نور الحق رضوی،مولانانعیم رضا،بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں معین الدین قادری، مرکزسعدیٰ کے سرپرست اقبال حبیب سیٹھ،ضلع کانگریس کے  صدرایچ ایس سندریش،اڈوکیٹ شریپال،کے پی سی سی ترجمان آئینورمنجوناتھ،ایم جی گروپس کے ایم ڈی انجینئر محمد ابراہیم،ایچ سی یوگیش وغیرہ موجود تھے۔جلسہ کی نظامت مرکز سعدیٰ کے سربراہ مولانا عبدالطیف تنگل ثقافی نے انجا م دی۔جلسہ کی صدارت مرکز سعدیٰ کے سربرائے اعلیٰ مولانا شہید الدین بخاری نے انجام دی۔