تحریکی شخصیت محمد حفیظ(حفیظ آرٹس) کاانتقال

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

تحریکی شخصیت محمد حفیظ کاانتقال

بھدراوتی : شہر کی معروف تحریکی افکار کی شخصیت محمدحفیظ (حفیظ آرٹس) کا آج صبح طویل علالت کے بعد انتقال ہوچکاہے. اناللیہ و اناالیہ راجعون ۔ محمد حفیظ جماعت اسلامی ہند کے سرگرم کارکن تھے ۔ اسٹوڈینٹ اسلامک آرگنائزیشن کی کارگردگیوں میں وہ ہمیشہ پیش پیش رہاکرتے تھے۔ محمد حفیظ کنڑا زبان کے اچھے مقرر تھے، دعوت اسلام کے پروگراموں میں انہوں نے کئی کنڑا زبان میں درس قرآن و درس حدیث دیتے ہوئے داعیانہ کردار ادا کیا۔طویل عرصے تک وہ جماعت اسلامی ہند بھدراوتی کے امیر مقامی کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔پشیے سے وہ کاتب و مصور تھے، جسکی وجہ سے مقامی طور پر لوگ انہیں حفیظ آرٹس کے نام سے جانتے ہیں۔ انکے انتقال پر نہ صرف جماعت اسلامی ہند کے حلقے میں غم ہے بلکہ مقامی عوام نے بھی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انکی میت منی پال کی کستوربا اسپتال سے لائی جارہی ہے ،نماز جنازہ و تدفین کا وقت کا اعلان کیا جائیگا۔