ریاست میںاسکول دوبارہ کھولنے کے بارے میں حتمی فیصلہ پیر کے روز ہوگا

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر
بنگلور:۔ ریاستی وزیر برائےابتدائی اور ثانوی تعلیم کے وزیر سریش کمار نے کہا کہ ریاست بھر میں اسکولوں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق پیر کے روز حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔ یہاں محکمہ تعلیم کے حکام سے ایک ملاقات کے بعد سریش کمار نے بتایا کہ محکمہ کے افسران سے کہا گیا تھا کہ وہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کریں جو ریاست میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی عالمی وباء کے پیش نظر ایک سال سے زیادہ عرصہ سے بند پڑے ہیں اور اب حکومت کو یہ رپورٹ مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ پیر کے روز محکمہ صحت سے تبادلہ خیال کے بعد کیا جائیگا۔