شیموگہ:۔گریجویٹ کانسٹیٹیونسی انتخابات کے دعویدار آئینورمنجوناتھ نے آج اپنے حریف دعویدار ایس پی دنیش پر طنز کستے ہوئے کہاکہ وہ جیوتش(نجومی) کب ہوئے اس کامجھے پتہ نہیں ہے ۔پریس کانفرنس میں دنیش نے مجھے ٹکٹ نہ ملنے کی بات کہی ہے،ساتھ میں میرے ستارے گردش میں رہنے کی بات کہی تھی،ا س سے یہ سوال اٹھ رہاہے کہ وہ کب سے نجومی بن گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر مجھے دوبارہ موقع ملتاہے تو میں انتخابات میں ضرور حصہ لونگا ،اگر پارٹی مجھے ٹکٹ دیتی ہے تو وہ میرے انتخابات میں ایجنٹ کے طورپر کام کریں یہ میرے لئے خوشی کی بات ہوگی،اگر اُنہیں ٹکٹ ملتی ہے تو میں اُن کابھرپور تعائون کرونگا۔اس دوران انہوں نے کہاکہ ریاست میں محکمہ پولیس کے پچاس سال مکمل ہونے پر وزیر اعلیٰ نے پولیس اہلکاروں نے میڈیکل الائونس ایک ہزارروپئے سے بڑھا کر 1500 روپئے کیا ہے،یہ خوش آئند بات ہے،لیکن محکمہ پولیس کے مزید مطالبات کو بھی پوراکرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پیش رفت کرتے ہیں تو یہ پولیس اہلکاروں کیلئے اطمینان بخش ہوگا۔ راگھویندرا اورادکر رپورٹ کی سفارشات کو نافذ کرنے کی ضرورت ہے، سینئرپولیس اہلکاروں اور جونیئر پولیس اہلکاروں کی تنخواہ اگریکساں کی جاتی ہے تو یہ سینئر پولیس اہلکاروں کے ساتھ ناانصافی ہوگی ،پروموشن کے بعد ان کی تنخواہوں اور بھتے میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔
