ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے کی مبینہ بے حرمتی ، دو فرقوں میں تناؤ،25جنوری تک دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
گلبرگہ:۔پولیس نے منگل کو بتایا کہ رام کی مورتی کے جلوس کے دوران لڑائی کے بعد کرناٹک کے گلبرگہ ضلع کے واڑی میں امتناعی احکامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات جو 25 جنوری کی صبح 6 بجے تک نافذ رہیں گے، امن و امان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر جاری کیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق پیر کے روز جلوس کے دوران مبینہ پتھراؤ کے واقعے کے بعد دو گروپوں کے درمیان لڑائی ہوئی۔ صورتحال دو گروپوں کے درمیان گرما گرم بحث میں بدل گئی جس کے بعد پولیس نے مداخلت کی اور ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہلکی طاقت کا استعمال کیا۔مذکورہ بالا تناؤ صرف ایک لڑائی تھی،ایک گرما گرم بحث جو بڑھ گئی۔ ہماری فورسز نے جلد ہی صورتحال پر قابو پالیا۔ علاقے میں کوئی کشیدگی نہیں ہے، لیکن احتیاطی تدابیر کے طور پر واڑی علاقے میں امتناعی احکامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔ یہ 25 جنوری کی صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ حالات قابو میں ہیں۔دریں اثنا، ضلع کے کئی حصوں میں منگل کو حالات کشیدہ رہے جب مختلف دلت تنظیموں کی طرف سے  گلبرگہ شہر کے مضافات میں واقع کوٹنور گاؤں میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے کی مبینہ بے حرمتی کی مذمت کی گئی۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ کچھ شرپسند عناصر نے امبیڈکر کے مجسمے کو جوتوں کے ہار بھی پہنائے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔پولیس افسر نے کہاکہ ہم مجرموں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مبینہ فعل میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ پیر کی رات دیر گئے پیش آیا۔ لیکن ہماری ٹیم موقع پر ہے اور صورتحال قابو میں ہے۔