سائونور:۔رامن مندرکی افتتاحی تقریب کے دوران فرقہ وارانہ آہنگی میں خلل ڈالنے کے الزام میں تعلقہ کے تگی ہلی کے نابالغ لڑکے پرپولیس نے مقدمہ عا ئد کیا ہے۔ قلندرکنوی نامی نابالغ لڑکے نے اپنےو اٹس ایپ اسٹیٹس پر لکھاتھاکہ ہم مندر سے بڑی مسجد بنائینگے،تم اتنا مندربناکر کوئی فائدہ نہیں،ہم ایشیاء کی ہی سب سے بڑی مسجدبنانے جارہے ہیں،ہم باپ ہیں تمہارے،تم بیٹے ہوہمارے،ہم سے ڈرا کرو،والاپیغام اس نوجوان نے لگایاتھا۔اس تعلق سے سائونورپولیس تھانے میں معاملہ درج کرتے ہوئے قلندرکو گرفتارکیاگیاہے۔
